ایران اور جاپان کی توجہ پارلیمانی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر مرکوز

بیجنگ، 12 فروری، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دورہ جاپان کے موقع پر کہا ہے کہ دونوں ممالک نے پارلیمانی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے.

یہ بات علی لاریجانی جنہوں نے جاپانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی دعوت پر ہے، منگل کے روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس دورے کے دوران فریقین، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور صنعتی، سا‏‏‏‏ئنسی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے.
انہوں نے گزشتہ سال کو ایران اور جاپان کے درمیان تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا.
جاپانی وزیراعظم اور جاپان اور ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ کےساتھ ملاقات کرنا ، ایرانی اسپیکر کے دورہ جاپان کے ایجنڈے پر ہے.
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر آج 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں شرکت کے بعد جاپانی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو روانہ ہوگئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@