سنگاپور کی ایران کے یوم آزادی  پر مبارکباد

تہران، 11فروری، ارنا - سنگاپور کی صدر نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ اور یوم آزادی پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی.

سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر 'حلیمہ یعقوب' نے آج بروز پیر اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' کے نام سے اپنے ایک خط میں ایرانی عوام اور حکومت کو ایران کے یوم آزادی کی آمد پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنگاپور ایرانی قوم اور حکومت کے لئے خوشحالی اور امن کا خواہشمند ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@