پاکستانی میڈیا کی ایران میں انقلابی ریلیوں پر خصوصی رپورٹس

اسلام آباد، 11 فروری، ارنا - پاکستان میں سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی عوامی ریلیوں کو خصوصی کوریج دی.

'ریڈیو پاکستان' نے کہا ہے کہ ایران میں آج انقلاب کی 40ویں سالگرہ کو بھرپور طریقے سے منایا گیا.
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر آکر 1979 کے اسلامی انقلاب سے تجدید عہد کی.
پاکستان کے انگریزی اخبار 'ایکسپریس ٹریبیون' نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ ایران میں بڑی تعداد میں عوام نے اسلامی انقلاب کے 40 سال گزرنے کا جشن منایا.
اخبار کے مطابق، تہران کے آزادی اسکوئر میں بڑی تعداد میں ایرانی شہریوں نے اکھٹے ہو کر اسلامی انقلاب کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا.
پاکستان کے نجی ٹی وی 'دنیا نیوز' نے آج ایران میں انقلابی ریلیوں کو فوٹیج دیکھاتے ہوئے کہا کہ انقلابی ریلیوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا.
رپورٹ کے مطابق، شہر شہر عوامی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی قوم نے یوم آزادی کے جشن کو قومی اتحاد کے ساتھ منایا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی ایرانی قیادت بشمول صدر مملکت، اسپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس، حکومتی وزراء، اعلی عسکری اور دفاعی کمانڈرز بھی عوام کے ساتھ ساتھ انقلاب کی ریلیوں میں شریک ہوئے.
بلاشبہ 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن میں ایران نے ایک ظالمانہ اور سامراجی نظام سے آزادی حاصل کی تھی.
انقلابی ریلیوں کی تقاریب کو 300 غیرملکی صحافی سمیت ساڑھے 6 ہزار صحافی، رپورٹر اور فوٹوگرافر نے میڈیا کوریج دی.
ایران میں یوم اسلامی انقلاب دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفر عوامی اجتماع مانا جاتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@