لبنانی صدر نے انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی

بیروت، 11 فروری، ارنا - لبنان کے صدر ''میشال عون'' نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی آمد پر مبارکباد دی ہے.

تفصیلات کے مطابق، لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ''محمد جواد ظریف'' پہلے غیرملکی وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے لبنان کا دورہ کیا.
انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے لبنانی صدر کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں میشال عون نے اس پر مسرت دن کے موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی.
ظریف اور صدر عون نے اس موقع پر ایران لبنان تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے صدر حسن روحانی کی جانب سے ان کے لبنانی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جنرل عون کی تعمیری سوچ سے لبنان میں نئی حکومت پایہ تکمیل تک پہنچ گئی.
یاد رہے کہ محمد جواد ظریف اتوار کے روز لبنان کے دو روزہ دورے پر بیروت پہنچ گئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@