پابندیوں کے اثرات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے: ایرانی وزیر تیل

تہران، 11 فروری، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ ہم مقابلہ کرنے والی قوم ہیں اور جس طرح مسلط کردہ جنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اسی طرح پابندیوں کے اثرات سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے.

یہ بات ''بیژن نامدار زنگنہ'' نے پیر کے روز تہران میں یوم آزادی کی ریلیوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایران نے گیس اور پیٹروکیمیل کے شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں جو دنیا میں مثالی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا.
ایرانی وزیر تیل نے امریکی پابندیوں کے مقابلے میں محکمہ تیل کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ جنگ کے دوران اپنی حکمت عملی کو ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ دشمن کو اس کا پتہ چلے گا لہذا ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کامیابی کے ساتھ پابندیوں کو پیچھے چھوڑیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@