ایرانی عوام دشمن کے سامنے متحد ہیں: ایرانی اسپیکر

تہران، 11 فروری،ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمنوں کے سامنے متحد ہیں اور انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی قوم کی بھرپور شرکت، دشمن کو مایوس کرے گی.

یہ بات علی لاریجانی نے آج بروز پیر یوم آزادی کی ریلیوں میں شرکت کر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور شاندار ریلیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کوئی ملک اور کوئی طاقت، انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی پرجوش شرکت کے راستے میں رکاوٹ نہیں دال سکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے دشمن جان لیں کہ ایرانی انقلاب کی جڑ بہت طاقتور ہے اور ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح متحد اور یکجہت ہے.
لاریجانی نے ایرانی عوام کی عظیم شرکت کو ملک کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ایرانی عوام کی اس پرجوش شرکت سے سبق سیکھتے اور اپنے غلط رویے کو چھوڑتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، تہران سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں آج مقامی وقت صبح 9 بجے سے انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے عوامی اور سرکاری سطح پر تقاریب اور ریلیوں کا آغاز کردیا گیا ہے.
صدر حسن روحانی بھی تہران کے علاقے آزادی میں عوامی ریلیوں میں شریک ہوئے.
انقلاب کی سالگرہ کی مرکزی تقریب تہران کے آزادی ٹاور میں ہوگی جس کے اختتام میں صدر مملکت ایران خطاب کریں گے.
ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، عسکری حکام، مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں.
بلاشبہ 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن میں ایران نے ایک ظالمانہ اور سامراجی نظام سے آزادی حاصل کی تھی.
انقلابی ریلیوں کی تقاریب کی میڈیا کوریج کے لئے 300 غیرملکی صحافی سمیت ساڑھے 6 ہزار صحافی، رپورٹر اور فوٹوگرافر موجود ہیں.
ایران میں یوم اسلامی انقلاب دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفر عوامی اجتماع مانا جاتا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@