ایرانی صدر انقلابی ریلیوں کے رنگ میں رنگ گئے

تہران، 11 فروری، ارنا - اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' بھی عوام کے شانہ بشانہ انقلابی ریلیوں اور جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے.

تفصیلات کے مطابق، تہران سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں آج مقامی وقت صبح 9 بجے سے انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے عوامی اور سرکاری سطح پر تقاریب اور ریلیوں کا آغاز کردیا گیا ہے.
صدر حسن روحانی بھی تہران کے علاقے آزادی میں عوامی ریلیوں میں شریک ہوئے.
انقلاب کی سالگرہ کی مرکزی تقریب تہران کے آزادی ٹاور میں ہوگی جس کے اختتام میں صدر مملکت ایران خطاب کریں گے.
ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، عسکری حکام، مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں.
بلاشبہ 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن میں ایران نے ایک ظالمانہ اور سامراجی نظام سے آزادی حاصل کی تھی.
انقلابی ریلیوں کی تقاریب کی میڈیا کوریج کے لئے 300 غیرملکی صحافی سمیت ساڑھے 6 ہزار صحافی، رپورٹر اور فوٹوگرافر موجود ہیں.
ایران میں یوم اسلامی انقلاب دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک منفر عوامی اجتماع مانا جاتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@