ایران شام کو اپنے تجربات منتقل کرنے پر تیار

تہران، 11 فروری، ارنا - شام میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ہم تمام شعبوں میں شام کو اپنے تجربات منتقل کرنے کیلئے تیار ہے.

یہ بات 'جواد ترکابادی' گزشتہ روز ایرانی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ماضی میں شامی قوم اور حکومت ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں تو آج ہم بھی اس ملک کی قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ شام سے حمایت ایران کا مستحکم موقف ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی مکمل آزادی تک اپنے اس موقف پر قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران شام کی خودمختاری، سالمیت کی حمایت کرے گا.
ترکابادی نے اسلامی انقلاب کی نمایان کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر یقین ہے کہ شامی عوام کو کوئی غیر ملکی مذاخلت کے بغیر اپنی سرنوشت کا تعین کرنا ہوگا اور ایران اس راستے میں ان کی مدد کرنے سے ذرہ برابر بھی دریغ نہیں کرے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@