ایران کا امریکہ کے سامنے جھکنے کا کوئی ارادہ نہیں: سی این این

تہران، 11 فروری، ارنا - 'سی این این' چینل نے آج اپنی برینکنگ نیوز میں ایران میں اسلامی انقلاب کی ریلیوں پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا امریکہ اور عالمی دباؤ کے سامنے جھکنے کا کوئی ارادہ نظر آتا.

سی این این نے اپنی خصوص رپورٹ میں کہا کہ ایران میں شہنشاہ کا تختہ الٹائے ہوئے 40 سال بیت گئے جس کے بعد اسلامی انقلاب کی آمد سے ایران اور امریکہ کے درمیان طویل دشمنی کا آغاز ہوا.
سی این این کے صحافی جو تہران سے رپورٹنگ کررہے تھے، نے کہا کہ امام خمینی (رح) کی قیادت میں 1979 میں شہنشنا ایران کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور ملک میں اسلامی جمہوریہ نظام کو قائم کردیا گیا.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں اب بھی امریکہ مردہ باد کا نعرہ بلند ہوتا ہے تاہم ایران سپریم لیڈر نےاپنے حالیہ خطاب میں کہا کہ امریکہ مردہ باد کے نعرہ سے مراد امریکی عوام نہیں بلکہ یہ نعرہ موجودہ امریکی انتظامیہ بالخصوص ٹرمپ اور اس کے جارحیت پسند حواریوں کے خلاف ہے.
سی این این نے مزید کہا کہ انقلاب سے 40 سال گذر گئے مگر ایران اور امریکہ کے درمیان مقابلہ اب بھی جاری ہے اور ایران نے یہ دیکھایا ہے وہ امریکہ اور عالمی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@