ایرانی ٹیم نے گرینڈ پری کشتی مقابلوں میں 3تمغے جیت لیے

تہران، 11 فروری، ارنا – ایران کی جونیئر گریکو رومن کشتی ٹیم نے کروشیا میں منعقدہ بین الاقوامی گرینڈ پری مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے.

ایران کی جونیئر گریکو رومن کشتی ٹیم نے گزشتہ روز کروشیا میں منعقدہ بین الاقوامی گرینڈ پری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 تمغے اپنے نام کر لیے.
ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں' پویا دادمرز، میلاد رضا نژاد اور محمد ناقوسی' نے بالترتیب 55،60، 77 کلوگرام کے زمروں میں ایک سونے ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کرلیے.
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی جونیئر گرینڈ پری کشتی مقابلے گزشتہ روز کروشیا کے شہر زگریب میں منعقد کئے گئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@