انقلاب کی ایک اہم کامیابی ایرانیوں کو حق انتخاب فراہم کرنا تھا: ظریف

تہران، 11 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی اہم کامیابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایرانی قوم کو اندرونی اور بیرونی معاملات پر حق انتخاب دینا تھا.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے امریکی اخبار 'نیو یارکر' کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم چاہے حکومت کی پالیسی سے اتفاق کرے یا نہ کرے لیکن انھیں اپنے مستقل کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے.
ظریف کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مقصد ایک ایسی حکومت کی تشکیل تھا جو اسلام اور جمہوریت پر مبنی ہو.
نیو یارکر اخبار نے ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ظریف سے کئے گئے انٹرویو کو شائع کردیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@