برونائی کے سلطان کی اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد

تہران، 11 فروری، ارنا - برونائی دارالسلام کے سلطان 'حاجی حسن البلقیہ' نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ اور یوم آزادی پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے.

سلطان برونائی حسن البلقیہ نے ایرانی صدر ڈاکٹر ''حسن روحانی'' کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں یوم آزادی ایران پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے ایران اور برونائی کے درمیان دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے.
حسن البلقیہ نے ایران کے یوم آزادی پر ایرانی عوام کی خوشحالی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@