ظریف کی لبنانی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

بیروت، 10 فروری، ارنا- لبنان کی کئی اہم جماعتوں کے نمائندوں نے، ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات لبنانی دارلحکومت بیروت میں قائم ایرانی سفارتخانہ میں منعقد ہوئی۔
ہونے والی ملاقات میں لبنان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے لبنان اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال سمیت، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے سیاسی عمل اور باہمی بقائے امن کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ لبنان کی خودمختاری اور سالیمت کا دفاع کیا ہے۔
لبنان کے اعلی حکام بشمول، نائب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور لبنان کی مزاحمتی سیاسی تنظیم حزب اللہ کے رکن "محمود قماطی" ، لبنان کے وزیر سیاحت اور ارمنی برادری "داشناک" جماعت کے رکن " آوادیس کیانیان"، لبنان کے نائب وزیر مملکت برائے غیرملکی تجارت اور سنی جماعت کے رکن "حسن مراد" اس ملاقات میں شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ آج لبنان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں لبنان کے صدر "میشل عون"، پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری"، وزیر اعظم " سعد الحریری"، اور وزیر خارجہ "جبران باسیل" کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ لبنان کی نئی حکومت گزشتہ دو ہفتے پہلے "سعد الحریری" کی قیادت سے تشکیل ہوئی۔
ظریف لبنان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلے غیر ملکی وزیر خارجہ ہیں جو لبنان کا دورہ کر رہے ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@