ہونے والی ملاقات میں لبنان میں تعینات ایرانی سفیر"محمد جلال فیروز نیا" بھی شریک تھے۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کی جارجیت کے خلاف فلسطین کے مزاحتمی گروہوں کی حمایت پر زور دیا۔
فلسطین کے اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی امنگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورہ لبنان میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ارکین کیساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ آج لبنان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں لبنان کے صدر"میشل عون"، پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری"، وزیر اعظم "سعد الحریری"، اور وزیر خارجہ "جبران باسیل" کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ لبنان کی نئی حکومت گزشتہ دو ہفتے پہلے "سعد الحریری" کی قیادت سے تشکیل ہوئی۔
ظریف لبنان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلے غیر ملکی وزیر خارجہ ہیں جو لبنان کا دورہ کر رہے ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
بیروت، 10 فروری، ارنا- فلسطین کے اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے لبنانی دارلحکومت بیروت میں ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔