ایران لبنان کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں

بیروت، 10 فروری، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر لبنانی حکومت چاہےتو ہم اس ملک کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے تیار ہیں.

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز ہفتہ لبنان پہنچنے پر میڈیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے لبنان کو ایران کی ممکنہ فوجی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اس ملک کیساتھ سب شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آمادہ ہے.
ظریف نے کہا کہ اس دو روزہ دورے کا اہم مقصد ایران اور لبنان کے قوموں کے درمیان باہمی یکجہتی اور اتحاد کا اعلان کرنا ہے.
انہوں نے لبنانی حکومت اور قوم کو لبنان کی نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے مزید بتایا کہ لبنان مزاحمت اور پرامن بقائے باہمی کا مظہر ہے.
ایرانی وزیر خارجہ آج ایک اعلی وفد کی قیادت میں لبنانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے بیروت پہنچ گئے.
ظریف، کل لبنان کے صدر،اسپیکر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
ظریف لبنانی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے وزیر خارجہ ہے جو لبنان کا دورہ کرتا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@