ایران تمام خطی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں

تہران، 10 فروری، ارنا – اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران تمام خطی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'سید کمال خرازی' جو اس وقت ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین ہیں، نے آج بروز ہفتہ دوحہ میں قائم الجزیرہ نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام خطی ملکو‎ں کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر دلچسبی رکھتا ہے.
خرازی نے خطے میں ایران کا کردار، ایرانی انقلاب کی کامیابیاں، افغانستان میں امن، طالبان سے مذاکرات،، قطر کے ساتھ تعلقات اور یمن اور شام سمیت خطی ممالک کی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا.
انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران دشمن کے مختلف عزائم اور سازشوں پر قابو کر کے مختلف شعبوں میں نمایان کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت ایران خطے کا سب سے زیادہ مستحکم اور پرامن ملک ہے.
خرازی نے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے آئین کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی آئین اسلام پر مبنی ہے اسی لیے وقت اور زمانے گزرنے کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ میں ایران اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو جائیں گے.
خرازی نے دوسرے ممالک کی پابندیوں کے خلاف قطر کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی ممالک میں مداخلت کی مخالفت اور قطری حکومت کے مواقف کا احترام کرتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@