دنیا کیساتھ پُرامن تعلقات ہماری پالیسی کی ترجیح ہے: ایران

تہران، 9 فروری، ارنا - ایرانی دفترخارجہ نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ تو مسلط ہونے پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو اس کی اجازت دیتا ہے بلکہ اس کی پالیسی عالمی برادری کے ساتھ پُرامن تعلقات پر مبنی ہے.

دفترخارجہ نے ہفتہ کے روز انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ دنیا کے ساتھ عزت اور پُرامن طریقے سے تعلقات بڑھانے خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے جس پر انقلاب کی فتح کے شروع دن سے لے کر اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ عشرہ فجر ایران کی بہادر قوم کی اس تاریخی جہد و جہد کی عکاسی کرتا ہے جس نے اپنے محسن اور عظیم لیڈر کی قیادت میں انقلاب کو کامیاب بنایا اور جس سے قوم کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روحی ملی.
بیان کے مطابق، ایرانی قوم ان تمام سالوں میں تمام سازشوں اور دشمنی کو مزاحمت اور باہمی اتحاد سے پیچھے چھوڑتے ہوئے آج اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کا جشن منارہی ہے اور آج 40 سال گزرنے کے بعد اس کی عزت اور طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کی بنیاد قومی جد و جہد و مذہبی عقیدہ ہے.
دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینا 1979 میں انقلاب کی کامیاب اور 40 سال سازشوں کے خلاف مزاحمت کا اصل راز اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے قوم کی وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے جسے آج انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر مزید مضبوط تر کرنا ہوگا تا سیاسی اور سماجی لحاظ سے قوم کی پوزیشن مزید مستحکم ہو.
دفترخارجہ نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سپریم لیڈر اور اپنی عظیم قوم کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کرتا ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح اس سال بھی انقلاب کی ملک گیر ریلیوں میں بانی عظیم انقلاب، وطن عزیز کے شہدا اور سپریم لیڈر کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@