ایران، عراق اور شام کا داعش کیخلاف سائبر جنگ میں تعاون کرنے کا فیصلہ

بغداد، 9 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں کے خلاف سائبر جنگ میں مشترکہ تعاون کریں گے.

عراقی وزارت کمیونیکیشنز کے مطابق، عراق اور شام نے ایران کی تکنیکی معاونت کے ساتھ داعش کے خلاف سائبر جنگ میں اجتماعی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
نائب عراقی وزیر کمیونیکیشنز برائے تکنیکی اور انجینئرنگ امور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت دہشتگردوں کے خلاف سائبر جنگ اور افواہوں کی روک تھام کے لئے شام کے ساتھ تعاون کررہا ہے.
''امیر البیاتی'' نے مزید کہا کہ عراق اپنے ہمسایہ ممالک ایران، اردن و ترکی کے پاس موجود انٹرنیٹ سہولتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تا کہ وہ اپنے ملک میں انٹرنیٹ کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@