9 فروری، 2019 12:31 PM
News Code: 3670909
0 Persons
ظریف لبنان کا دورہ کریں گے

تہران، 9 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ''محمد جواد ظریف'' لبنانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے اتوار کے روز 'بیروت' کا سرکاری دورہ کریں گے.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، محمد جواد ظریف ایک وفد کی قیادت میں کل لبنان جائیں گے جہاں وہ میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے.
ایرانی وزیر خارجہ ایسے وقت میں بیروت کا دورہ کریں گے جب لبنان میں کچھ مہینوں جاری رہنے والی سیاسی کشمکش کے بعد گزشتہ ہفتے 'سعد الحریری' کی قیادت میں نئی لبنانی حکومت کی تشکیل ہوئی.
دو سال پہلے بھی ظریف پہلے وزیر خارجہ تھے جنہوں نے لبنان کی عبوری حکومت کی تشکیل کے بعد وہاں کا دورہ کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان میں سیاسی عمل اور تمام فریقین کی اجتماعی شراکت داری کی حمایت کی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@