ایران نے سائنس کے شعبے میں اعلی کارکردگی دیکھائی: پاکستانی وزیر
 تعلیم

اسلام آباد، 9 فروری، ارنا - پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

ان خیالات کا اظہار ''شفقت محمود'' نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک متحرک قوم ہے جس نے ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بہت اعلی کارکردگی دیکھائی اور ان کی ترقی حیرت انگیز ہے. پاکستانی وزیر تعلیم نے اس موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھی سطح پر ہیں. شفقت محمود نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان ایک اچھے ہمسایوں کے طور پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے. 274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@