ایران کے ساتھ غیرمعمولی تعلقات ہیں: روسی ترجمان

ماسکو، 8 فروری، ارنا - روسی دفترخارجہ کی خاتون ترجمان نے ایران سے متعلق روسی مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے متعلق سی این این کی رپورٹ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ایران کے ساتھ تعلقات نہایت اچھے ہیں.

''ماریا زاخارووا'' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اتحاد سے متعلق نائب روسی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا مگر سی این این نے غیر پیشہ وارانہ حرکت کی جو اشتعال انگیز ہے.
سی این این چینل نے دو ہفتے پہلے نائب روسی وزیر خارجہ کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے لئے اتحادی ملک کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتے اور روس کی ترجیح اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے.
اس کے ردعمل میں روسی ترجمان نے کہا کہ سرگئی ریابکوف نے ایران سے متعلق ایسا کچھ نہیں کیا جس کی میں صفائی پیش کروں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات غیرمعمولی ہیں جس کا خود ایرانیوں کو علم ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی تیسرا فریق خلل پیدا نہیں کرسکتا.
ماریا زاخارووا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ اور یورپی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور اس کے علاوہ ایران اور روس، جوہری معاہدہ اور شامی مسئلے پر بھی مشترکہ تعاون کررہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@