ایران، عراق نے بجلی برآمدات کے معاہدے میں توسیع کردی

تہران، 8 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ عراق نے ایرانی بجلی کی عراق کو برآمدات کے معاہدے میں توسیع کردی.

تفصیلات کے مطابق، عراقی وزیر بجلی ''لوی الخطیب'' نے دورہ ایران کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ''رضا اردکانیان'' کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے سے متعلق اہم مذاکرات کئے جس کے بعد ایران سے عراق کو بجلی برآمدات کے معاہدے میں توسیع پر بھی دستخط کردئے.
ایران اور عراق کے نائب وزرائے توانائی نے اس معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت ایران کی قومی توانائی کمپنی کی جانب سے عراق کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور عراق نے 2005 میں بجلی برآمدات پر معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق 150 میگاواٹ بجلی عراق کو فراہم کی جاتی ہے اور اس معاہدے کی ہر سال توسیع کی جاتی ہے.
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین فیلصے کے بعد ایران سالانہ تین ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے عراق کو 1200 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@