8 فروری، 2019، 8:30 AM
News ID: 3670777
T T
0 Persons
ایران میں پہلی بار زیر زمین میزائل کارخانے کی نمائش

تہران، 8 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں پہلی بار میزائل تیار کرنے والی زیر زمین فیکٹری کی نمائش کی گئی اور اس موقع پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے سمارٹ بیلسٹک میزائل 'دزفول' کی بھی رونمائی ہوئی.

تفصیلات کے مطابق، زیر زمین میزائل کارخانے کی نمائش کے موقع پر پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر میجر جنرل ''محمد علی جعفری'' اور ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر ''علی حاجی زادہ'' شریک تھے.
اس تقریب کے دوران زیر زمین کارخانے میں ملکی صلاحیت اور وسائل سے تیار کئے جانے والے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل دزفول کی بھی رونمائی کردی گئی.
میجر جنرل محمد علی جعفری نے اس حوالے سے کہا کہ زیر زمین میزائل فیکٹری کی نمائش مغربی قوتوں کی دھمکیوں اور ہرزہ سرائیوں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے کہ یہاں زمین کے اندر میزائلوں کا ایک بڑا شہر بنایا گیا ہے جہاں ایران کے ماہرین اور غیرتمند فرزند آئے روز بڑی تعداد میں سمارٹ اور دور دور تک مار کرنے والے میزائل بنانے میں مصروف ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر ہم وطن عزیز کی دفاعی صلاحیت کا اعلان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری دفاعی طاقت کا اصل مقصد ایران اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ یا مذاکرات نہیں ہوں گے.
اعلی ایرانی کمانڈر نے بتایا کہ دھمکیاں اور پابندیاں تو ہماری ترقی کا ذریعہ ہے، مغربی طاقتیں دنیا میں مظلوم کی دادرسی کے بجائے ایران کے پُرامن دفاعی پروگرام پر نام نہاد خدشہ ظاہر کرتی ہیں.
اس تقریب میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر ایرواسپیس ڈویژن نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی مسلح افواج کی ریڈلائن ہے، دشمن یہ لائن کراس کرنے کی جرات نہ کرے دوسری صورت میں اسے ناقابل فراموش سبق سیکھایا جائے گا.
بریگیڈیئر جنرل امیر 'علی حاجی زادہ' نے مزید کہا کہ زیر زمین میزائل کارخانہ ایران کا ایک اہم اور قیمتی اثاثہ ہے جہاں دنیا کی تازہ ترین ٹیکنالوجی کے تحت دفاعی ضروریات بشمول نئے اور سمارٹ میزائل تیار کئے جاتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل سرگرمیوں کو محدود کرنے کی باتیں بے فائدہ ہیں کیونکہ ایسی باتوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے جس کی مدد ہم وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں آگے بڑھتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@