ایران کا بحر ہند میں فوجی مشق کرنے کا اعلان

تہران، 7 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے فضائیہ کے ساتھ مل کر رواں مہینے میں بحر ہند میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے.

یہ بات نائب امیرالبحر ایڈمرل 'تورج حسنی مقدم' نے جمعرات کے روز ارنا نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ مل کر بحر ہند کے شمالی پانیوں میں فوج مشق کریں گی جس میں نیوی کے جدید ترین سامان و جنگی آلات کو رونما کردیا جائے.
ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر کے مطابق، آئندہ سمندری مشق میں سریع الحرکت کشتی، میزائل، جنگی ڈرون، الکٹرانک وار سسٹم، زمین سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل کے استعمال کے علاوہ بحریہ کے کمانڈوز حصہ لیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا جس کا اصل مقصد سمندر سلامتی کو یقینی بنانا ہے.
ایڈمرل حسنی مقدم نے کہا کہ انقلاب سے پہلے ایرانی نیول کی نقل و حرکت صرف خلیج فارس تک محدود تھی مگر آج ہم آزاد پانیوں میں بھرپور طاقت کے ساتھ موجود ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@