ایران نے ڈرون کی پانچویں جنریشن کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

تہران، 7 فروری، ارنا - ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی بالخصوص ڈرون کی پانچویں جنریشن کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے.

بریگیڈیئر جنرل 'عزیز نصیرزادہ' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انقلاب سے پہلے ایران سامان حرب و فوجی مشاورت کی ضروریات کو بیرون ملک سے پورا کرتا تھا حتی کہ اس دور میں ہمارے ماہرین کو طیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسانی کی اجازت نہیں دی جاتی تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران نے ماضی کے سامان حرب کو نئے انداز میں بنایا ہے اور اس کے علاوہ جدید ہتھیاروں کو بھی تیار کیا ہے جن کی تیاری میں دنیا کی تازہ ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے.
ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں طیاروں کی پیداوار پر اچھا کام ہورہا ہے اور فضائیہ میں یہ صلاحیت ہے کہ تیسری نسل کے طیاروں کو پانچویں جنریشن کی ٹیکنالوجی میں تبدیل کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایرانی مسلح افواج دنیا کی پانچ بڑی طاقتور فورسز میں شمار ہوتی ہیں.
بریگیڈیئر جنرل نصیرزادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے طیارہ سازی کی صنعت میں خودکفیل ہوگیا ہے جبکہ بعض دوست ممالک نے ہم سے ڈرونز خریدنے کی بھی درخواست کی ہے.
اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ملک گیر ریلیوں میں شرکت کر کہ وطن عزیز ایران کے خلاف دشمنوں کی دھمکیوں کو ناکام بنادے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@