ایرانی علاقے سراوان میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، 7 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے 'سراوان' میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے آپریشن میں 2.1 ٹن سے زائد منشیات پکڑلی گئیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقے میں اسمگلر عناصر کی موجودگی سے متعلق حساس معلومات ملیں جس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران 2.147 ٹن منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا گیا اور اس حوالے سے تین ملزموں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان پہلے نمبر پر ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@