اسلامی انقلاب نے فلسطینیوں میں نئی روح پھونکی: فلسطینی رہنما

تہران، 7 فروری، ارنا - فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی فتح اور ایران کی بدولت صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کو نئی طاقت ملی.

فلسطین الیوم کے مطابق، 'زیاد النخالہ' نے اسلامی انقلاب ایران کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی مدد سے ہمیں قابض صہیونی ریاست کے خلاف جد و جہد میں مزید طاقت ملی.
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کی کامیابی کے شروع دن سے آج تک ایران، فلسطینیوں کے حق میں کھڑا ہے اور ایران میں صہیونیوں کی جگہ فلسطینی سفارت کو کھولنے دیا.
اعلی فلسطینی رہنما جو جنوبی لبنان میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ پابندیوں اور مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران، فلسطینیوں کی حمایت اور ان کی مدد میں ایک لمحہ غافل نہیں رہا.
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صہیونیوں کے ساتھ اتحاد بنا کر خود کو تحفظ فراہم کرسکتے اور مزاحمتی فرنٹ کو ختم کرسکتے ہیں تو وہ بڑی غلطی کا شکار ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@