ایران جوہری معاہدہ: فریقین اپنے دستخط پر قائم رہیں: فرانس

تہران، 7 فروری، ارنا - امریکہ میں تعینات فرانس کے سفیر نے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں.

فرانسیسی سفیر 'جیرارڈ آراود' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق یورپی کردار کے خلاف امریکی اخبار کے دعوے پر جواب دیا.
وال سٹریٹ جرنل اخبار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یورپی ممالک صرف اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں جبکہ ان کی حمایت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا.
اس کے جواب میں فرانسیسی سفیر نے کہا کہ یورپ اس لئے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتا ہے کہ کیونکہ تمام فریق نے اس پر دستخط کئے ہیں لہذا انھیں اس پر قائم رہنا ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ جوہری معاہدے پر قائم ہے کیونکہ یہ ایک اچھا معاہدہ ہے، ایران بھی اس پر قائم ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس کی امریکہ سمیت سلامتی کونسل کے دیگر مستقل اراکین نے تصدیق کی لہذا دوسری فریق ملکوں کو بھی اپنے دستخط پر قائم رہنا ہوگا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ دنوں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا.
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکز دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@