آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے مختلف شعبوں میں اصلاحات لانے کے احکامات جاری کردئے

قم، 6 فروری، ارنا – سپریم لیڈر ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کے مختلف شعبوں میں چار مہینوں کے اندر اہم اصلاحات لانے کے احکامات جاری کردئے ہیں جن کا مقصد قوم کی خوشحالی ہے-

یہ بات اسپیکر پارلیمنٹ "علی لاریجانی" نے ایران کے مذہبی شہر قم میں صوبائی حکام کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے احکامات کے مطابق توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آئندہ چار ماہ کے اندر جدید اصلاحات لائی جائیں گی جن کا مقصد ایرانی عوام کی فلاح اور بہبود ہے.
لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں اختلافات سے گریز کرنا چاہئے اور منطقی طور پر اس بات پر ہمیں توجہ دینی ہوگی کہ دشمنوں کے سامنے سیاسی رسہ کشی نہیں ہونی چاہئے.
انہوں نے کہا کہ ملک کے حکام اور ذرائع ابلاغ کوعوام کی ضروریات پورا کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے.
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف دشمن کی نفسیاتی جنگ اور پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے احکامات کے مطابق، آئندہ سال میں ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی مہم، اندورنی صلاحیتوں سے صحیح فائدہ اٹھانے سمیت مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہونے سے حاصل ہوگی۔
ایرانی اسپیکر نے ملک کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جاری کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے مالی بجٹ میں صحت و سلامت، سوشل سیکورٹی کے مسائل، روزگار کی پیداواری، معیشت میں ترقی، شہروں کی پرانی عمارت کی بحالی ، صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اور عوامی ذرائع نقل و حمل کی توسیع کو مد نظر رکھیں گے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@