ایران کی مدد سے عراق کو داعش پر فتح حاصل ہوئی: عراقی وزیر اعظم

بغداد، 6 فروری، ارنا- وزیراعظم عراق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عراق نے اپنے دوست ممالک بالخصوص ایران کی مدد سے داعش کے خلاف فتح حاصل کی.

یہ بات "عادل المہدی" نے بدھ کے روز سربراہ ایرانی مرکزی بینک "عبد الناصر ہمتی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.انہوں نے مزید کہا کہ عراق نے داعش کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی قوم کی بے بہا قربانیوں اور جہد و جد کے ذریعے بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران جیسے دوست ممالک کی مدد اور حمایت کے ساتھ کامیابی حاصل کی.
عادل المہدی نے دو دوست اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
انہوں نے گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں پابندیوں اور اقتصادی دباو کی خاطرعراقی عوام پر مصیبتوں اور ظلم و ستم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران مخالف امریکی پابندیوں کے برے اثرات کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں اسی لیے کبھی ایران اور دوسرے ممالک کے خلاف پابندیاں لگانے اور معیشتی دباؤ ڈالنے کیلئے دوسرے ممالک کا ساتھ نہیں دیں گے۔
اس موقع پر ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے عراقی وزیر اعظم کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عراق میں قیام امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے ان کی کوششوں کوسراہا۔
ہمتی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص بینکاری کے شعبوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
ہونے والی ملاقات میں عراق میں تعینات ایرانی سفیر اور عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ بھی شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ گزشتہ روزعراق کے دورے پر پہنچ گئے جہان انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے مالیاتی لین دین سے متعلق مخصوص میکنزم کے اجرا کے لئے معاہدے پر دستخط کردئے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@