ایرانی صدر کی قوم سے انقلاب ریلیوں میں بھرپورشرکت کرنے کی اپیل

تہران، 6فروری، ارنا -ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کی تمام سازشوں کا دندان شکن جواب دینے کے لئے 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ریلیوں میں اپنی تاریخی شرکت کو یقینی بنائے.

صدر مملکت نے بدھ کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم سے 11 فروری کے جلوسوں میں بھرپورشرکت کرنے کی اپیل کی.
حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عظیم اور بہادر لوگ اسلامی انقلاب کے اصل اور حقیقی مالک ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کو دو اہم خصوصیت ہیں پہلی یہ ہے کہ اسلامی انقلاب اپنے 40واں سال سے گزر رہا ہے اور اپنے پانچویں دہائی میں داخل ہو رہا ہے اور دوسری یہ ہے کہ یہ انقلاب، امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے ایرانی عوام اور حکومت پر دباو کے باوجود اپنے صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں انقلاب کے دشمنوں 'امریکہ اور اسرائیل' نے ایرانی عوام کو اپنی مستقبل سے مایوس کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام ہوئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@