ہاتھ سے تیار ایرانی قالین بے مثال ہے

خرم آباد، 6 فروری، ارنا – ایرانی نیشنل کارپٹ سینٹر کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قالین بے مثال ہیں اور معیار کے لحاظ سے کوئی ملک ایرانی قالین سے مقابلہ نہیں کر سکتا ہے.

یہ بات فرشتہ دست پاک نے آج بروز بدھ صوبے لرستان کے شہر خرم آباد میں ایرانی قالین کے 5 نئے دیزائن کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران بھارت کے بعد دنیا میں قالین کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن ایران کے ہاتھ سے بننے ہوئے قالین معیار کے اعتبار سے اپنے مثال آپ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی قالیں کے خام مال کے 90 فی صد ملک میں پیدا ہوتے ہیں.
قابل ذکر ہے کہ اپنی نوعیت کے بے مثال رنگین اور مختلف قسم کے خوبصورت بنائے جانے والے ایرانی قالینوں کو عالمی سطح پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@