ایران نے 9 ارب ڈالر کی معدنیات برآمد کیں

تہران، 6 فروری، ارنا – ایران کے وزیر صنعت و کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ملک سے گزشتہ 10 مہینوں کے اندر 9 ارب ڈالر کی معدنیات اور کان کنی کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

یہ بات رضا رحمانی نے بدھ کے روز قومی نشریاتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کان کنی صنعت میں ایران کی نمایان ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خام لوہے کو تیار کرنے کی صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ توقع کی جارہی ہے کہ خام لوہے کی پیداور کی شرح 55 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@