پاک ایران تجارت کی توسیع کیلئے نئے سرحدی گیٹس کے قیام اہم قرار

اسلام آباد، 6 فروری، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ کے لئے نئے سرحدی گیٹس قائم کریں گے.

''مہدی ہنردوست'' نے پاکستان کے قومی خبررساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مند-پشین اور گبد-ریمدان کے گیٹس کھولنے سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان صرف ایک بارڈر گیٹ تفتان (میرجاوہ) موجود ہے جو بیک وقت دوطرفہ تجارت اور لوگوں کی آمد و رفت کے لئے استعمال ہوتا ہے.
ایرانی سفیر نے اس موقع پر چابہار اور کراچی بندرگاہوں کے درمیان فیری سروس چلانے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@