ایران اور عراق کے درمیان مالیاتی میکنزم کے معاہدے پر دستخط

بغداد، 6 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے مالیاتی لین دین سے متعلق مخصوص میکنزم کے اجرا کے لئے معاہدے پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، سربراہ ایرانی مرکزی بینک ''عبدالناصر ہمتی'' اور ان کے عراقی ہم منصب ''علی العلاق'' نے اس معاہدے پر دستخط کئے.
دونوں ممالک کے بینکنگ حکام نے بغداد کے مقامی ہوٹل میں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس کے اختتام پر مذکورہ معاہدہ طے پاگیا.
اس معاہدے کا ایک اہم مقصد عراق کو ایران کی بجلی اور گیس سمیت دیگر اشیا کی برآمدات کی رقوم کی منتقلی کا طریقہ کار طے کرنا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سربراہ ایرانی مرکزی بینک گزشتہ روز عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے جہاں انہوں نے ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق تجارتی تعلقات اچھی سطح پر قائم ہیں جبکہ ایران کے سرکاری اور نجے شعبوں نے بھی عراق کو برآمدات کے سلسلے میں نمایاں اقدامات کئے ہیں.
عبدالناصر ہمتی اس دورے کے موقع پر عراقی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@