اپنی سرزمین ہمسایوں کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: عراق

بغداد، 6 فروری، ارنا - وزیراعظم عراق نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو ہرگز کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا.

''عادل عبدالمہدی'' نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عراق کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دے گا.
یاد رہے کہ اس حوالے سے عراقی وزیراعظم کا یہ دوسرا ردعمل ہے جبکہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں یہ ہرزہ سرائی کی تھی کہ امریکی فورس ایران پر نظر رکھنے کے لئے عراق میں موجود رہے گی.
اس پریس کانفرنس کے دوران عراقی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اور بیان کی بھی تردید کی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ عراق میں امریکی بیس قائم ہے.
عادل عبدالمہدی نے کہا کہ عراق میں اس وقت موجود امریکی فورس، تربیتی اور مشاورتی عمل کا حصہ ہے جو داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے زمرے میں آتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@