ڈنمارک، دواسازی کے شعبے میں ایران کیساتھ تعاون پر آمادہ

لندن، 6 فروری، ارنا - ڈنمارک کی دواساز کمپنی ''Novo Nordisk'' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر ''حمید بعیدی نژاد'' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ ڈینش کمپنی 48 ہزار ملازمیں کے ساتھ دنیا کی بڑی دواساز کمپنی مانی جاتی ہے جس نے ایران کے لئے یورپی مالیاتی میکنزم کا خیرمقدم کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینش کمپنی ایران کے ساتھ تعاون کے لئے یورپ کے انسٹیکس میکنزم کے اجرا کا منتظر ہے.
ڈنمارک کی نووہ نورڈسک ذیابیطس کی ادویات اور انسولین بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہے جو دنیا کی 50 فیصد انسولین ضرویات کو پورا کرتی ہے.
پولیٹکن جریدے کے مطابق، نووہ نورڈسک کے ڈائریکٹر فنانس نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو بہت عرصے سے ایران کے لئے یورپی مالیاتی نظام کا انتظار تھا اور آج اس کے نفاذ کا سن کر انھیں خوشی ہے کیونکہ اس کے ذریعے دوطرفہ تعاون میں تیزی آئے گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ دنوں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا.
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکز دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@