ایران سے تجارت، جوہری معاہدے کا ایک حصہ ہے: یورپی سفیر

تہران، 6 فروری، ارنا - امریکہ میں یورپی یونین کے سفیر نے ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ انتظامیہ کی علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کرنا، جوہری معاہدے کا ایک حصہ ہے.

''ڈیوڈ او سلیوان'' جو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں، اٹلانٹک کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے یورپ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس معاہدے کی تصدیق کی جبکہ ایران، یورپی یونین اور 6 ملکوں نے اس پر مذاکرات بھی کئے.
یورپی سفیر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تمام فریقین کے مفادات کو اچھے انداز میں تحفظ کرنا تھا اور اس کے ذریعے صرف جوہری امور پر بات چیت کرنی تھی.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں ایران کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون، جوہری معاہدے کا حصہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@