ظریف کی ایلچی اقوام متحدہ برائے شامی امور سے ملاقات

تہران، 5 فروری، ارنا- اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شامی امور" گیر پٹرسن" نے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف مسائل بشمول شام کی نئی آئین اور شام کے مستقبل سمیت، شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی، سیاسی اصلاحات، انسداد دہشتگردی، شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی اور شامی بحران کے حل کیلئے ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ شام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جو ایک وفد کی قیادت میں ایران کے دورے پر ہیں، نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ" محمد جواد ظریف"، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل "علی شمخانی" اور پارلیمنٹ کے اسپیکر"علی لاریجانی" کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔
ان ملاقاتوں میں شام کی تازہ ترین صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@