تہران میں "کشمیر، ایران صغیر" کی تصویری نمائش کا انعقاد

تہران، 5 فروری، ارنا – پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر "کشمیر، ایران صغیر" نامی تصویری نمائش کا منگل کے روز ایران میں قائم ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا.

منعقد ہونے والی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر محترمہ "رفعت مسعود" اور ایکو تنظیم کے سربراہ "محمد مہدی مظاہری" نے شرکت کیں.
یہ نمائش ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کا انعقاد کیا گیا.
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کے علاوہ شعبہ اردو تہران یونیورسٹی کے اساتذہ، طالب علموں، ایران میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی باشندوں اور ایرانی باشندوں نے بھی شرکت کی۔
منعقد ہونے والی نمائش میں کشمیر کی خوبصورتیاں، ثقافت اور عوام کی طرز زندگی سے متعلقہ تصاویر منظر عام پر آگیا.
خاتون پاکستانی سفیر نے اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستانی قوم اور ان ممالک جو امن و دوستی کے خواہاں ہیں، کے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ آج پورے ملک اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی ٔ کشمیر منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر انہوں ںے منعقدہ نمائش کے لئے ایکو ثقافتی تنظیم کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد کشمیری مظلوم عوام کی بڑھتی ہوئی ثقافت، تاریخ، مذہب اور موسیقی کا تعارف کروانا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال لاہوری نے اسلامی جمہوریہ ایران اور کشمیر کے درمیان قریبی ثقافتی اشتراکات کی وجہ سے اس خطے کو "ایران صغیر" کا نام دے دیا.
ایکو ثقافتی تنظیم کے سربراہ نے بھی کہا کہ آج ہم منعقد ہونے والی نمائش میں کشمیر ایران صغیر کی ثقافت، آرٹ اور دستکاری صنعت سے واقف ہوں گے.
مظاہری نے کہا کہ ایکو ایک بین الاقوامی ثقافتی مرکز کے طور پر ایسے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کا خیر مقدم کر رہی ہے جیسا حالیہ دنوں میں اس تنظیم کی میزبانی میں جمہوریہ آذربائیجان اور افغانستان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ منعقد ہونے والے ثقافتی منصوبے علاقائی ممالک میں سیاحت، امن اور دوستی کے پھیلنے کا باعث ہوگا.
کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی خاطر 5 فروری کو پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے.
کشمیر برصغیر پاک و ہند کا شمال مغربی علاقہ ہے، وادی کشمیر پہاڑوں کے دامن میں کئی دریاؤں سے زرخیز ہونے والی سرزمین ہے اور یہ اپنے قدرتی حسن کے باعث زمین پر جنت تصور کی جاتی ہے.
پاکستانی حکومت کے مطابق، کشمیری عوام آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے ساتھ اپنی سرزمین کے مستقبل پر فیصلہ کر سکتے ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@