5 فروری، 2019 10:21 AM
News Code: 3670117
0 Persons
شامی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

تہران، 5 فروری، ارنا – شام کے وزیر خارجہ اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

.

'ولید معلم' اپنے ایرانی ہم منصب 'محمد جواد ظریف' کی دعوت پر آج تہران پہنچ گئے.
شامی وزیر خارجہ اس دورے کے موقع پر ایرانی صدر' حسن روحانی'، وزیر خارجہ' محمد جواد ظریف'، اسپیکر پارلیمنٹ 'علی لاریجانی' اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے.
شامی وزیر خارجہ اور ایرانی قیادت دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@