سوئٹزرلینڈ کا ایران کیساتھ مشترکہ مالی میکنزم کے قیام پر زور

تہران، 4 فروری، ارنا- ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفارت نے ایک پیغام کے ذریعے ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ایک مالیاتی میکنزم کے قیام پر زور دیا۔

سوئٹزرلیند سفارت کے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ سوئس حکومت، دونوں ملکوں کے درمیان ادویات، طبی سامان اور خوراک سے متعلق مالیاتی چینل کے قیام کی کوشش کر رہی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کا ایران کیساتھ مالیاتی میکنزم، ایران کیلئے یورپی میکنزم "INSTEX" سے بالکل الگ ہے جس کا مقصد ادویات، طبی سامان اور خوراک جیسی مصنوعات کی فراہمی ہے جو ایران مخالف امریکی پابندیوں میں شامل نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ، اسلامی جمہوریہ ایران کو خوراک اور ادویات کی برآمدات کو جاری رکھنے کے لئے ایران اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے.
سوئس حکام کے مذاکرات کا مقصد ایران کے لئے برآمدات سے متعلق ادائیگیوں کو آسان بنانا ہے جس کے لئے وہ ایک خصوصی نظام یا چینل کے قیام چاہتے ہیں.
اس کے علاوہ ایران میں تعینات سوئس سفیر "مارکوس لائیٹنر" نے حالیہ دونوں میں ایران کیساتھ مشترکہ مالیاتی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمین یقین ہے کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے جس پر تمام فریقین کو عمل درآمد کرنا ہوگا.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ زرعی اور سائنسی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@