اعلی ایرانی سفارتکار فرانس روانہ ہوگئے

تہران، 4 فروری، ارنا- سنیئر ایرانی سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی"، ایران فرانس سیاسی مذاکرات کے چھٹے دور میں شریک ہونے کیلئے، پیرس روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان سیاسی مذاکرات کا چھٹا دور، کل بروز منگل، اعلی ایرانی سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقجی" اور فرانس کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل "موریس گوردو مونتاین" کے درمیان منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور فرانس کے درمیان سیاسی مذاکرات کا پانچوان دور، رواں سال کے جون مہینے میں ایرانی دارلحکومت تہران میں نائب ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان منعقد ہوا۔
یادر رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ حالیہ دنوں میں آسٹریا، سلوواکیا اور بلغاریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ان تین یورپی ملکوں کا دورہ کیا.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@