"دوستی" سیٹلائٹ مدار میں رکھنے کیلئے تیار ہے: ایرانی وزیر مواصلات

مشہد، 4 فروری، ارنا - ایرانی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ملکی ساختہ "دوستی" نامی دوسرے سیٹلائٹ مدار میں رکھنے کے لئے تیار ہے.

یہ بات "محمد جواد آذری جہرمی" نے پیر کے روز ایرانی مذہبی شہر مشہد مقدس میں ایک افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ ایرانی سائنسدان جوانوں کی کامیابیوں اور اعلی کارکردگیوں میں سے ایک ہے اور انہوں نے اب تک مختلف سیٹلائٹوں کو ڈیزائن اور پیدا کیا ہے.
جہرمی نے کہا کہ دوستی سیٹلائٹ ایرانی جامعہ صنعتی شریف کے سائنسدانوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشہ سالوں کے دوران کئے سیٹلائوں کو خلا میں بھیجا ہے جو خلائی ٹیکنالوجی شعبے میں اس ملک کی کامیابی کی علامت ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@