ایرانی 'زریوار' جھیل عالمی فہرست میں شامل

تہران، 4 فروری، ارنا - ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کے نائب نے کہا ہے کہ ایرانی 'زریوار' جھیل دنیا کے سب سے بڑے تالابوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

یہ بات 'حمید ظہرابی' نے آج بروز پیر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ایران کے 25 تالابوں کا نام رامسر کے بین الاقوامی کنونشن کی فہرست میں درج کیا گیا ہے.
زریوار (زریبار) کا تالاب، ایران کے مغربی صوبے کردستان میں واقع اور شہر مریوان سے 3 کلومیٹر اور کردستان سے 135 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس کی لمبائی5 کلومیٹر اور اس کی چوڑائی 1.5 کلومیٹر اور سمندر سے 1285 میٹر بلندی پر واقع ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@