ایران میں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کا آغاز

کرج، 4 فروری، ارنا – 28ویں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کا آج ایران میں آغاز کیا گیا جس میں 27 ممالک شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 28 ویں بین الاقوامی فجر بیڈمنٹن مقابلے آج بروز پیر اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج میں منعقد کئے گئے.
منعقد ہونے والے عالمی بیڈمنٹن مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ سپین، تھائی لینڈ، اردن، بھارت، پرتگال، بلغاریہ، چیک، مالڈووا، ویت نام، مالٹا، ترکی، ملائیشیا، اٹلی، انڈونیشیا، آذربائیجان، یوکرائن، میانمار، سنگاپور، پولینڈ، نیدرلینڈز، لیگزمبرگ، آسٹریا، روس، چین، سری لنکا، آرمینیا، ہنگری، پاکستان، ایسٹونیا، آئس لینڈ، ماریشس کے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے
28ویں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کا 4 سے 7 فروری تک ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج میں انعقاد کیا جائے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@