ایران سے تیل خریدنے والی جاپانی کمپنیوں کی تعداد 4 ہوگئی

تہران، 4 فروری، ارنا – جاپان کی JXTG کمپنی کی جانب سے ایرانی تیل خریداری کے فیصلے کے بعد ایران سے تیل لینے والی جاپانی کمپنیوں کی تعداد چار ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق، 'جے ایکس ٹی جی' کمپنی نے پیر کے روز ایرانی جزیرے خارک سے تیل کی چھوتی کھیپ لوڈ کردی.
جاپان نے گزشتہ چار مہینوں کے دوران 4.9 ملین بیرل ایرانی تیل درآمد کیا ہے ، جنوری اور فروری میں اس کا حجم 14 ملین بیرل تک پہنچ جائے گا.
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی.
حالیہ امریکی پابندیوں کے بعد جاپان کو بھی ایران سے تیل لینے کے مد میں چھوٹ ملی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@