ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس 14 فروری کو ہوگا

ماسکو، 4 فروری، ارنا – ترجمان روسی صدر نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس کا 14 فروری کو روس کے شہر سوچی میں انعقاد کیا جائے گا.

یہ بات "دمیٹری پسکف" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ کے تین ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی کے سربراہ شام کی تازہ ترین تبدیلیوں پر مذاکرات کریں گے.
یاد رہے کہ گزشتہ دو سال پہلے شام کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی نے سہ فریقی تعاون کے عمل کا آغاز کیا جسے آستانہ عمل کا عنوان دیا گیا.
تینوں ممالک کے صدور کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@