ایرانی مجلس نے صدر روحانی کی کابینہ میں نئے وزیر صحت کی توثیق کردی

تہران، 4 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) نے پیر کے روز ایک خصوصی نشست میں صدر ڈاکٹر روحانی کی طرف سے وزیر صحت کے لئے امیدوار 'سعید نمکی' کو اعتماد کا ووٹ دے دیا.

وزیر صحت کے لئے امیدوار ڈاکٹر سعید نمکی پارلیمنٹ 259 ارکان کے ووٹوں میں سے 229 ووٹ حاصل کر سکے جس کی وجہ سے وہ صدر روحانی کی کابینہ میں نئے وزیر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے.
ووٹنگ میں 25 اراکین نے مخالفت کی ووٹ اور 4 ارکان نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا.
اس سے پہلے ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائض رہے جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@