عمان، چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ

چابہار، 4 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سلطنت عمان کے سفیر نے ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار میں سرمایہ کاری پر عمان کی آمادگی کا اعلان کیا ہے.

یہ بات ''سعود بن احمد خالد البروانی'' نے گزشتہ روز چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ''عبدالرحیم کُردی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عمان کے سرکاری اور نجی شعبے چابہار میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہیں.
عمانی سفیر کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع سے ایران عمان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.
انہوں نے کہا کہ ایران عمان تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے چابہار بندرگاہ ایک اہم مرکز ہے جو مستقبل میں بھی دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرے گی.
سلطنت عمان کے سفیر نے چابہار میں موجود سیاحتی، تجارتی اور اقتصادی مواقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ چابہار کے بنیادی ڈھانچوں پر کام آگے بڑھ رہا ہے جس سے سرمایہ کاروں کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم ہوگا.
انہوں نے مزید بتایا کہ عمان، 'شہید بہشتی بندرگاہ' کے دوسرے فیز اور 'شہید کلانتری بندرگاہ' کے مسافر ٹرمینل کے منصوبوں کو آپریشنل کرنے پر آمادہ ہے.
اس ملاقات میں چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ادارے کی پہلی ترجیح ہے جس کا ایک مقصد ایران اور عمان کے درمیان معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کردار ادا کرنا ہے.
عبدالرحیم کُردی نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے ایران اور عمان اچھا تعاون کررہے ہیں جبکہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے صنعتی اور زراعتی شعبوں میں بھی مشترکہ تعاون کے لئے فضا فراہم ہوگی.
انہوں نے عمان اور چابہار فری زون کے درمیان تعاون سے متعلق مذاکرات کو عملی جامعہ پہنانے پر بھی زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@